بابا گرونانک 552 واں جنم دن

بابا گرونانک کا 552 واں جنم دن : وزیراعظم کی سکھ کمیونٹی کو مبارکباد

ویب ڈیسک: وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہزاروں سکھوں کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں. انہوں نے دنیا بھرکے سکھوں کو گرو نانک کےجنم دن کی مبارکباد بھی دی۔

وزیراعظم نےکہا ہےکہ وہ سکھ برادری کومذہبی رسومات کیلئےسہولت فراہم کرتےرہیں گے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی سکھ برادری کو بابا گرونانک کے جنم دن پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا. کہ یہ سکھ برادری کے لئے خوشیوں بھرا تہوار ہے۔ پاکستان کو ہر سال سکھ برادری کی مہمان نوازی کر کے دلی خوشی ہوتی ہے، بابا گورونانک نے امن و آتشی، اخوت، بھائی چارے اور محبت کا پیغام دیا۔

مزید پڑھیں:  ملٹری کورٹس کیس، معاملہ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو ارسال

ادھر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرمذہبی امور نور الحق قادری نے کہا کہ پاکستان آمد پر سکھ یاتریوں کا خیرمقدم کرتے ہیں، دوریوں کو ختم کرنا اورامن کا پیغام دینا ہوگا۔ پاکستان سکھوں سے محبت کرتا ہے. پاکستان میں اقلیتوں کو ہرقسم کی مذہبی آزادی حاصل ہے. پاکستان میں ہر مذہب کے لوگ اچھے انداز سے رہ رہےہیں۔ نور الحق قادری نے کہا کہ کرتا پور راہداری کامنصوبہ 9 سال کا تھا جو 2 ماہ میں مکمل ہوا. کرتاپور راہداری کا منصوبہ امن کا پیغام دینا تھا ۔

مزید پڑھیں:  رواں سال قرضوں کی ادائیگی کیلئے 8ہزار ارب روپے درکار ہیں،احسن اقبال