پاکستان میں ٹک ٹاک پھر بحال

پاکستان میں ٹک ٹاک کو ایک مرتبہ پھر بحال

ویب ڈیسک (اسلام آباد): پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے معروف ویڈیو شیئرنگ موبائل ایپلی کیشن ٹک ٹاک کی سروسز کو بحال کردیا ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق پابندی ٹک ٹاک کی غیراخلاقی مواد کو کنٹرول کرنے کی یقین دہائی پر ہٹائی گئی۔ پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک نےغیر قانونی مواد اپ لوڈ کرنے والے اکاؤنٹس بلاک کرنے کی بھی یقین دہائی کرائی ہے، مانیٹرنگ جاری رکھی جائے گی.

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کواسلام آبادمیں جلسےکاگرین سگنل،ضلعی انتظامیہ کوہدایات جاری

خیال رہے کہ عیدالاضحیٰ سے قبل 21 جولائی 2021 کو پی ٹی اے نے ملک بھر میں چین کی ویڈیو شیئرنگ ایپ بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس سے قبل رواں سال 11 مارچ کو پشاور ہائی کورٹ نے ملک بھر میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی تھی تاہم چند روز بعد ہی ایپلی کیشن حکام کی جانب سے نامناسب ویڈیوز ہٹانے کی یقین دہانی کے بعد ایپلیکیشن بحال کردی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کےمہمانوں پربری نظرڈالنےوالےہردہشتگردکاخاتمہ کرینگے،آرمی چیف