عائزہ خان کے نئے ہئرسٹائل

عائزہ خان کے نئے ہئرسٹائل کے قصیدے

”ویب ڈیسک: خدا جب حسن دیتا ہے تو نزاکت آہی جاتی ہے.”عائزہ خان کو بھی حسن کی دولت ملی ہے اور ساتھ ہی وہ نزاکت کے فن سے بھی واقف ہیں۔انہوں نے اپنے نئے ہیئر سٹائل کے ساتھ اپنی تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی تو جہاں ان کی نزاکت، حسن وجمال اور نئے ہئیر کٹ کو سراہنے والے بے شمار تھے وہیں کچھ ایسے صارف بھی تھے جن کا خیال ہے. کہ انہوں نے وگ لگائی ہوئی ہے. یا ان کا نیا ہئیر سٹائل وگ کے مشابہ لگ رہا ہے۔ یہ اعتراضات اپنی جگہ تاہم عائزہ خان کے ہئر سٹائل اور حسن پر بہرحال اکثر صارف فریفتہ نظر آئے۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی گلوکار بادشاہ کیساتھ نئی ویڈیو وائرل