حسن علی زیادہ شکار کرنیوالے بولر

حسن علی رواں سال سب سے زیادہ شکار کرنیوالے بولر بن گئے

ویب ڈیسک : حسن علی رواں سال سب سے زیادہ شکار کرنے والے بولر بن گئے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آوٹ آف فارم نظر آنے والے پیسر نے بنگلہ دیش میں اچھا کم بیک کرتے ہوئے. میزبان ٹیم کے3بیٹسمینوں کو پویلین بھیجا اور مین آف دی میچ قرار پائے۔ رواں سال ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں حسن کی انٹرنیشنل وکٹوں کی مجموعی تعداد 64 ہوگئی ہے۔ شاہین شاہ آفریدی نے اب تک 62 اور سری لنکن دشمانتھا چمیرا اور پروٹیز تبریز شمسی نے 50،50 شکار کیے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بابر اعظم کو ایک بار پھر کپتان قومی ٹیم بنائے جانے کا امکان