ادویات تجویز ڈاکٹروں کو تحائف پابندی

ادویات تجویز کرنے پر ڈاکٹروں کو تحائف دینے پر پابندی

ویب ڈیسک: ڈریپ نے دوا ساز کمپنیوں پر ڈاکٹروں کو اپنی ادویات تجویز کرنے کے عوض تحائف دینے پر مکمل پابندی لگا دی ۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان نے ملک بھر میں فارماسیوٹیکل انڈسٹری کے لیے ادویات کی مارکیٹنگ کے طریقوں کو ریگولیٹ کرنے کے نئے منظور شدہ قوانین جاری کردیئے ہیں۔ ڈریپ نے وفاقی حکومت سے منظوری حاصل کرنے کے بعد ایتھیکل مارکیٹنگ ٹو ہیلتھ کیئر پروفیشنلز رولز 2021 کے عنوان سے فارماسیوٹیکل انڈسٹری کی ریگولیشن کے لیے نیا ضابطہ اخلاق جاری کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر سماعت نہ ہو سکی

نئے قوانین کے تحت دوا ساز کمپنیوں پر ڈاکٹروں کو اپنی ادویات تجویز کرنے کے عوض تحائف دینے پر مکمل پابندی لگا دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کمپنیاں ہیلتھ کیئرپروفیشنلز کو انفرادی سطح پرکسی بھی قسم کے تحفے نہیں دے سکیں گی۔ نوٹیفکیشن میں ہیلتھ کیئر پروفیشنلز اور دواسازکمپنیوں کے لیے غیر ملکی دوروں، رہائش اور کھانے پینے کی سہولیات کے حوالے سے بھی شرائط اور طریقہ کار کی بھی از سرنو وضاحت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  سندھ کابینہ کے مزید 8 وزراء کی حلف برداری آج ہوگی