چچا زاد بہن قتل

رشتہ کے تنازعہ پر 17سالہ چچا زاد بہن کا قتل

ویب ڈیسک(چارسدہ) چارسدہ سٹی تھانہ کی حدود سردریاب میں رشتہ نہ دینے کی تنازعہ پر چچازاد بھائی نے فائرنگ کر کے17سالہ چچازاد بہن کو قتل کردیا۔ واقعات کے مطابق مقتولہ مسماة ن کے والد فضل امین ولد عبدالدھیان نے سٹی پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ گھر میں موجود تھے کہ اس دوران اس کے بھتیجے مہران ولد محمد ابراہیم نے گھر میں داخل ہوکر ان کی بیٹی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئی جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا وجہ عناد انہوں نے یہ بتائی کہ ملزم مہران ان کی بیٹی کا رشتہ مانگتا تھا مگر مقتولہ کی منگنی کسی اور جگہ ہوئی تھی جس پر وہ ناراض تھا سٹی پولیس چارسدہ نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا :غیر ملکی فنڈڈ منصوبوں میں بھرتیوں پر پابندی ختم