گیس پریشر مسائل خصوصی کنٹرول روم

گیس پریشر کے مسائل سننے کیلئے خصوصی کنٹرول روم قائم

ویب ڈیسک(پشاور) ایس این جی پی ایل پشاور ریجن اپنے معزز صارفین کو مناسب پر یشر پر گیس فراہم کر رہا ہے اور صارفین کے اطمینان کیلئے 24گھنٹے اپنی خدمات فراہم کرتا ہے ۔

ایس این جی پی ایل خاص طور پر کھانا پکانے کے اوقات میں گھریلو صارفین کو ترجیح دیتے ہوئے اپنے قابل قدر صارفین کو مناسب گیس کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہے ۔ تاہم ہمارے نیٹ ورک کے کچھ علاقوں میں ہمارے صارفین کو کم پر یشر کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے کیونکہ طلب اور رسد کے درمیان فرق سردیوں کے موسم میں بڑھ جا تا ہے ۔لہذاموجودہ موسم کے دوران صارفین کی سہولت کیلئے ایس این جی پی ایل پشاور ریجن نے اپنے تمام بڑے دفاتر پشاور ، چارسد ہ ، کو ہاٹ ، ڈی آئی خان اور بنوں میں خصوصی کنٹرول روم قائم کئے ہیں جہاں ایک اعلی سطح کا آفیسر کم گیس پریشر کے مسائل کے بروقت حل کیلئے چوبیس گھنٹے موجود ہوگا ۔

مزید پڑھیں:  سعودی وفد کے دورے پر سیاست افسوسناک ہے،وزیرخارجہ

اس کے علاوہ کم پریشر کے مسائل کو دور کر نے کیلئے ایس این جی پی ایل نے مالی سال 21-2020 کے دوران 78 کلومیٹر کے پرانے نیٹ درک کو کامیابی کے ساتھ تبد یل کیا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ پشاور ، اندرون شہر ، کینٹ ، ورسک روڈ اور پجگی کے علاقوں کیلئے ” 8 ” 6 ” 4 ” 12 قطر کے بڑے آپریشنل پائپ بھی بچھائے ہیں ۔ اسی طرح موجودہ مالی سال میںایس این جی پی ایل چرخہ خیل ، صافی ٹائون ، قادر آباد ، ناصر باغ روڈ ، اکیڈمی ٹائون ، کنال روڈ اور لا جبر گھڑی کے علاقوں میں موجودہ نیٹ ورک کو بڑھانے کیلئے مختلف قطر کی 22 کلومیٹر پر پائپ لائنز بچھارہا ہے ۔

مزید پڑھیں:  دبئی، سیلابی صورتحال، پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے ہیلپ لائن سینٹر قائم