کیا میتھیو ہیڈن مسلمان ہونے والے

کیا میتھیو ہیڈن مسلمان ہونے والے ہیں؟ اہم اعلان متوقع

ویب ڈیسک: پاکستان کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بیٹنگ کوچ میتھیوہیڈن نے آج رات ایک اہم اعلان کر نے کی ٹویٹ کی ہے اور ساتھ ہی اپنے پرستاروں سے پوچھا کہ وہ بتا سکتے ہیں کہ یہ اعلان کیا ہوسکتا ہے۔

سوشل میڈیا کی سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے لکھا کہ”آج رات مین ایک دلچسپ اعلان کرنے والا ہوں کیا آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ یہ کیا ہوسکتاہے؟”


ان کی اس ٹویٹ کے جواب میں تبصروں کے انبار ہی نہیں لگے پاک بھارت میچ بھی پڑ گیا،بھارتی اور پاکستانی ٰٹویٹر صارفین نے ایک دوسرے پر طنزیہ جملوں کے حملے کرنا شروع کر دیئے ۔

ایک بھارتی صارف کملیش چوہدری نے آسڑیلیا کے خلاف پاکستان کی سیمی فائنل میں شکست کا حوالہ دیتے ہوئے ٹویٹ کی کہ” آپ پاکستان کا بائولنگ کوچ بننے کا فیصلہ کر چکے ہیں یہ سوچ کر کہ پاکستانی ٹیم کے ساتھ سیمی فائنل میں کیا ہوا”اس کے جواب میں ایک پاکستانی صارف محمد اویس نے لکھا ”میتھیو ہیڈن بھارتی ٹیم کے بائولنگ کوچ بننے کا فیصلہ کر چکے ہیں پاکستان کے ہاتھوں اپنے پہلے میچ میں ان کی درگت بنتے دیکھ کر”ساتھ ہی انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے پہلے میچ کا نتیجہ بھی پوسٹ کردیا۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی دوست ممالک کیساتھ تعلقات خراب کرناچاہتی ہےوزیردفاع


ایک اور بھارتی صارف دلیپ نے ٹویٹ کی کہ میتھیو پاکستان کی وزارت عظمیٰ کے لئے امیدوار ہیں،اس کے جواب میں ایک پاکستانی صارف فیصل کا جواب تھا ”بھارت کے لئے ٹوائلٹ بنانے کے لئے فنڈنگ کا سوچ رہے ہیں”۔

مزید پڑھیں:  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں فلسطین کی رکنیت پر آج ووٹنگ ہوگی


کچھ پاکستانی صارفین کا خیال ہے کہ میتھیوہیڈن مسلمان ہونے والے ہیں ورلڈکپ کے دوران وہ خود کہہ چکے ہیں کہ انہیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے محمد رضوان نے قرآن کا تحفہ دیاہے اور اس کا مطالعہ کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے کچھ صارفین کاخیال ہے کہ ہیڈن تبدیلی مذہب کا سوچ رہے ہیں۔ اس کے علاوہ صارفین کی بڑی اکثریت نے خیا ل ظاہر کیا کہ میتھیو ہیڈن پاکستان کا مستقل بیٹنگ کوچ بننے کی کسی آفر کو قبول کرنے کا اعلان کر سکتے ہیں۔