پاکستان اور بنگلہ دیش آخری ٹی 20 کل

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان آخری ٹی 20 کل ہوگا

ویب ڈیسک: پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کل 22 نومبر کو شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، میرپور میں کھیلا جائے گا۔ گرین شرٹس کو تین میچوں کی سیریز میں 0ـ2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

مزید پڑھیں:  کراٹے کمبیٹ ،پاکستان نے انڈیا کو شکست دے دی

پہلے میچ میں پاکستان نے 4 وکٹوں اور دوسرے میچ میں 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے سیریز اپنے نام کی۔ ٹی 20 سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 سے 30 نومبرتک چٹا گانگ جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 4 سے 8 دسمبر تک ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  تیسرا ٹی 20: نیوزی لینڈکا ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ