کابل میں نشئی ٹریٹمنٹ سینٹر منتقل

کابل میں سینکڑوں نشئی ٹریٹمنٹ سینٹر منتقل

طالبان حکومت نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں 2700 سے زائد نشے کی عادی افراد کو علاج کیلئے اسپتالوں اور طبی مراکز منتقل کردیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان وزارت داخلہ کے ترجمان قاری سعید خوستی نے بتایا کہ گزشتہ دنوں محکمہ انسداد منشیات نے کابل کی سڑکوں سے کئی نشئی افراد کو علاج کیلئے اسپتالوں اور دیگر طبی مراکز منتقل کیا۔

مزید پڑھیں:  غزہ، غذائی قلت کے باعث یومیہ 10 بچے جاں بحق ہو رہے ہیں

انہوں نے بتایا کہ علاج کیلئے منتقل کیے گئے نشے کے عادی افراد کی تعداد 2700 سے زائد ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ اسپتالوں اور مراکز میں کئی افراد کو علاج معامجے کے بعد ڈسچارج کیا گیا ہے. جبکہ سینکڑوں افراد کا اب بھی ماہر ڈاکٹرز کی نگرانی علاج جاری ہے۔ ترجمان کا کہنا تھاکہ طالبان حکومت سرد موسم اور جگہ کی کمی کے باوجود منشیات کے عادی افراد کا علاج جاری رکھے ہوئے ہے اور ان افراد کے گزر بسر کیلئے مناسب حل بھی تلاش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں:  جنگ بندی قرارداد کےبعد اسرائیلی بربریت میں تیزی،مزید26افرادشہید