نئے گیس کنکشنز

نئے گیس کنکشنز پر پابندی ،بحران سنگین

ویب ڈیسک: پٹرولیم ڈویژن نے نئے گیس کنکشنز پر فوری طور پر پابندی عائد کر تے ہوئے گیس کمپنیوں کو ہدایات جاری کردیں، ذرائع پٹرولیم ڈویژن کے مطابق گیس بحران کے پیش نظر انتہائی خاموشی کے ساتھ نئے گیس کنکنش پر پابندی عائد کی گئی۔

پٹرولیم ڈویژن نے سوئی نادرن کو نئے گیس ڈیمانڈ نوٹس اور ارجنٹ فیس کنکشن کینوٹس اجراء کرنے سے روک دیا ہے۔ اوگرا کی ہدایات کی روشنی میں سوئی نادرن ارجنٹ فیس گیس کنکشن روکنے کی مجاز نہیں ہے۔ ذرائع پٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ وزیر توانائی حماد اظہر کی پہلے سے جاری شدہ نئے گیس ڈیمانڈ نوٹس پر گیس میٹر لگانے کا عمل سست کرنے کی ہدایت ہے کہ موسم سرما میں پہلے سے جاری شدہ ڈیمانڈ نوٹس پر نئے گیس میٹر کا انتہائی سست کردیا جائے۔

مزید پڑھیں:  190 ملین پاؤنڈز ریفرنس، بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی


ذرائع کے مطابق بدترین گیس بحران کاسا منا ہے۔ جس کے پیش نظر نئے گیس کنکنشز پر پابندی عائد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کابینہ کمیٹی برائے توانائی نے گھریلو صارفین کو گیس لوڈ مینجمنٹ پلان پر عملدرآمد سے روکتے ہوئے بلا تعطل گیس سپلائی کی ہدایت کی تھی ، گیس کا بدترین بحران ہے جس کے پیش نظر تمام تر اقدامات کیے جارہے ہیں۔ ایک ماہ پہلے سے جمع کرائے گئے ڈیمانڈ نوٹس والے صارفین کو نئے میٹر کا حصول ایک چیلنج بن گیا۔

مزید پڑھیں:  6 ججز کا خط، سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس آج دوبارہ ہوگا