چینی 10 روپے والا ساشے متعارف

پشاور میں چینی کا 10 روپے والا 4 گرام کا ساشے متعارف

ویب ڈیسک ( پشاور) پشاور میں کلو اور نصف کلو کے بعد چینی ساشے پیک میں بھی فروخت ہونے لگی اس وقت دکانوں میں چینی کی فی کلو قیمت 120روپے سے 130 روپے کلو جبکہ سرکاری نرخ کے مطابق چینی 90 روپے پر مل رہی ہے. لیکن ساشے پیک میں یہی ایک کلو چینی 250 روپے کلو پر .بھی. لوگ خوشی خوشی خرید رہے ہیں. قبل ازیں چینی پائو اور کلو کے حساب سے دستیاب تھا

مزید پڑھیں:  امریکی جامعات میں مظاہروں نے نیتن یاہو کے ہوش اڑا دیئے

لیکن قیمتیں بڑھنے کے ساتھ ہی پشاور میں چینی 10 روپے کے ساشے پیک میں بھی متعارف کرادی گئی ہے. عام طور پر شہر میں کلو چینی 120سے 130 روپے پر فروخت کرنے کی اطلاعات ہیں جبکہ مختلف مقامات پر مقررہ ڈیلرز اور سپیشل پوائنٹس پر ٹرکوں میں یہ چینی 90 روپے فروخت ہورہی ہے، دکانداروں نے آسان طریقہ سے زیادہ منافع کمانے کیلئے4 گرام وزن کے ساشے پیک کی قیمت 10 روپے مقرر کی ہے اس تناسب سے ایک کلوگرام چینی سے 25 ساشے پیک تیار ہوتے ہیں. جس کو اگر 10 روپے پر فروخت کیا جائے تو یہ چینی 250 روپے کلو فروخت ہورہی ہے ۔

مزید پڑھیں:  پشاور، شادی بیاہ اور دیگر تقاریب میں آتش بازی پر مکمل پابندی