بجلی قیمت میں اضافے کی سفارش

بجلی کی قیمت میں 4 روپے 75 پیسے فی یونٹ اضافے کی سفارش

ویب ڈیسک: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)سے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 75 پیسے اضافے کی درخواست کی گئی ہے. جو منظوری کی صورت میں صارفین پر61 ارب روپے کا بوجھ منتقل ہوگا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کے اقتصادی اصلاحات قابل تعریف ہیں، میتھیو ملر

یہ درخواست اکتوبر کے لئے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی۔ درخواست سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے دی ہے. جس کی سماعت 30 نومبر کو ہوگی۔ درخواست میں کہا گیا ہے. کہ اکتوبر میں 11 ارب 29 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی، اکتوبر میں 10 ارب 98 کروڑ یونٹ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو فروخت ہوئی۔

مزید پڑھیں:  بین الاقوامی قانونی حیثیت کیلئے طالبان کو وعدے پورے کرنا ہوں گے، میتھیو ملر