کتیا کو ڈی پرنٹنگ ٹانگیں

کتیا کو تھری ڈی پرنٹنگ کے ذریعے ٹانگیں لگا دی گئیں

ویب ڈیسک : ہمارے ہاں آوارہ کتوں کی بھرمار کا علاج گولی ہے. تاہم دنیا کے بہت سے ممالک میں کتوں کی دیکھ بھال کی حیران کن داستانیں ہم آئے روز سنتے ہیں. اس کی تازہ ترین مثال روس سے سامنے آئی ہے. جہاں چاروں ٹانگوں سے محروم ایک کتیا کو تھری ڈی پرنٹنگ کی مدد سے مصنوعی ٹانگیں لگا کر چلنے پھرنے کے قابل بنا دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  معاشی چیلنجز: امریکہ کا پاکستان کیساتھ تعاون جاری رکھنے کا اعلان

مونیکا نامی یہ کتیا جانوروں کی دیکھ بھال کرنے والے رضاکاروں کو گزشتہ سال دسمبر میں چاروں ٹانگوں کے بغیر ملی تھی۔ جسے رضا کار اٹھا کر اسپتال لے گئے تھے۔ مونیکا کا آپریشن کرنے والے ڈاکٹر سرگئی گورشکوف کا کہنا ہے. کہ وہ جلد ہی ایک عام زندگی گزارنے والی ہے، وہ اس کی صحت یابی کی رفتار سے "حیران ” تھے۔ انہوں نے سی این این کو بتایا کہ”مجھے نہیں لگتا کہ ہم اس کے بارے میں پر امید تھے،” "لیکن تیسرے دن وہ اٹھ کھڑی ہوئی اور کلینک کے ارد گرد گھومنے لگی،ایک کمرے سے دوسرے کمرے میں جا رہی تھی۔ ”

مزید پڑھیں:  ایران سے بڑا سیلابی ریلا پاکستان میں داخل،آبادی کو خطرہ

خیال رہے جانوروں کے بچائو کے رضاکاروں نے کتیا کے آپریشن کے لیے 5,400ڈالرسے زیادہ رقم جمع کی تھی۔