پشاور میں 71 اسکول بند

پشاور میں 71 اسکول بند

ویب ڈیسک: پشاور کے نواحی علاقوں میں 71 اسکول بند ہیں. اس بات کا انکشاف صوبائی اسمبلی میں اے این پی کے رکن اسمبلی کے سوال کے جواب میں محکمہ تعلیم کی طرف سے فراہم کئے جواب میں ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:  بغیر اجازت افسران کی غیرملکی تربیت پر حکومت ناراض، نیا حکم نامہ جاری

محکمہ تعلیم کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور میں 71 اسکول اب بھی بند ہیں. جنہیں طلبہ کی کم تعداد کے باعث بند کیا گیا ہے۔ بند کئے گئے ان اسکولوں میں 24 لڑکو ں اور47 لڑکیوں کے اسکولز شامل ہیں۔ محکمہ تعلیم کے مطابق اسکولز گزشتہ دور حکومت میں بند کئے گئے تھے۔

مزید پڑھیں:  ترقیاتی فنڈز کی فراہمی میں بہتری، استعمال میں سست روی برقرار