اسلام آباد ائیر پورٹ

اسلام آباد ائیر پورٹ سے 2.452 کلوگرام کوکین برآمد

ویب ڈیسک: اے این ایف راولپنڈی اور اے این ایف انٹیلی جنس نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دو مختلف کارروائیوں میں ترکی سے براستہ دوحہ پاکستان آنے والے صوابی کے رہائشی محمد فواد کے ٹرالی بیگ سے 2.452 کلوگرام کوکین برآمد کرلی گئی ۔

مزید پڑھیں:  بجلی کی پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ

ترجمان کے مطابق برآمدشدہ کوکین ٹرالی میں موجود لیڈیز پرس اور ٹرالی کی تہہ میں انتہائی مہارت سے چھپائی گئی تھی۔ دوسری کارروائی میں نائیجیرین باشندے کو شک کی بنا پر اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے حراست میں لیا گیا۔ دورانِ تفتیش ملزم نے اپنے پیٹ میں منشیات بھرے کیپسولز کی موجودگی کا اعتراف کیا، ملزم کو اسپتال منتقل کر کے اس کے پیٹ سے 5 عدد منشیات بھرے کیپسولز برآمد کر لئے گئے۔ گرفتار ملزم کی شناخت چکوو جیکوو ایکیجی کے نام سے ہوئی۔

مزید پڑھیں:  ججزکے خط کا معاملہ، وزیراعظم کی چیف جسٹس سے ملاقات