فیض حمید پشاور کور کی کمانڈ

لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے پشاور کور کی کمانڈ سنبھال لی

ویب ڈیسک(پشاور) لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے پشاور کور کی کمانڈ سنبھال لی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے کمان نئے کور کمانڈر پشاور کے حوالے کی۔ کمانڈ تبدیلی کی تقریب کور ہیڈ کوارٹر پشاور میں ہوئی۔

واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید 20نومبر تک انٹر سروسز انٹیلی جنس کے سربراہ کی حثییت سے فرائض سر انجام دیتے رہے تھے۔