افغانستان خواتین فن کاروں پر پابندی

افغانستان میں خواتین فن کاروں کو دکھانے پر پابندی

ویب ڈیسک: افغان طالبان نے ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں اداکارائوں کو دکھانے پر پابندی لگادی جبکہ خواتین رپورٹرز کو رپورٹنگ کے دوران حجاب پہننے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق طالبان کی جانب سے ٹی وی چینلز کو 8 نکاتی ہدایات بھیجی گئی ہیں۔ جن میں اسلامی قانون کے خلاف سمجھی جانے والی فلموں پر پابندی بھی شامل ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل پر حملے: تہران میں شہریوں کا جشن

رپورٹس کے مطابق مذہب کی توہین کرنے والے کامیڈی اور انٹرٹینمنٹ کے پروگراموں کو ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ طالبان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی ثقافت کو فروغ دینے والی غیر ملکی فلمیں بھی نہ دکھائی جائیں۔

مزید پڑھیں:  کسی بھی نئی مہم جوئی کا سخت جواب دیا جائے گا،ایرانی صدر