ٹریفک نظام

پشاور میں احتجاجی مظاہروں سے ٹریفک نظام درہم برہم

ویب ڈیسک( پشاور) پشاور میں احتجاجی مظاہرین کا سیلاب امڈ آیا سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام رہی اور سڑکوں پر کئی گھنٹے ٹریفک کا بہائو بری طرح متاثر رہا ۔ پشاور ججز روڈ کے مقام پر تین مختلف احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور اس دوران احتجاجی مظاہروں کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر ٹریفک کا نظام مفلوج ہو کررہ گیا. ججز روڈ پر مظاہرین کی جانب سے حسب سابق احتجاج کے دوران جی ٹی روڈ کو دونوں جانب ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا. اور پشاور ٹریفک کی اہم شاہراہ جہاں پر پورے پشاور کی ٹریفک رواں دواں رہتی ہے کی بندش کی وجہ سے جی ٹی روڈ اس سے ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک مکمل طور پر جام ہوگیا تھا. اور اس دوران گھنٹوں ٹریفک کی روانی متاثر رہی ۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ایرانی صدر سے ملاقات

پشاور سورے پل اسمبلی چوک کے مقام پر تین مختلف احتجاجی مظاہرے ہوئے. جس میں لکی مروت تجوڑی سے احمد زی قوم ، سخاکوٹ کے علاقے سے تعلق رکھنے والے سماجی کارکن محمد زادہ کے قتل کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ اور ورکرز ویلفیئر بورڈ احتجاجی مظاہرہ ورکرز ویلفیئر بورڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور اس دوران احتجاج کرنے والے مظاہرین کی جانب سے احتجاج کے طور پر سڑک کو دونوں جانب ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  سائفر کیس میں عمران خان کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش