امیدواروں کی حتمی فہرستیں آج جاری

امیدواروں کی حتمی فہرستیں آج جاری ہوں گی

ویب ڈیسک(پشاور)خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں امیدواروں کی حتمی فہرستیں آج جاری ہوںگی. جب کہ الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کو انتخابی نشانات بھی آج الاٹ کئے جائیں گے ۔

مزید پڑھیں:  پشاور، رواں سال سٹریٹ کرائمز میں ریکارڈ اضافہ، 98 افراد قتل ہوئے

الیکشن کمیشن کے مطابق سیاسی بنیادوں پر الیکشن لڑنے والے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ متعلقہ آراوز کے پاس جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کے 17 اضلاع میں 19 دسمبر کو انتخابات کا اعلان کررکھا ہے ۔

مزید پڑھیں:  پشاور، موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان، تمام سکول یکم اپریل سے بند