پشاور میں ابابیل فورس قائم

پشاور میں ابابیل فورس قائم کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: پشاور میں رہزنی کی ورداتوں کی روک تھام کے لیے ابابیل فورس تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایلیٹ فورس کے اہلکاروں پر مشتمل ابابیل فورس میں 1600 اہلکار شامل ہوں گے جو دو شفٹوں میں ڈیوٹی سرانجام دینگے ۔آئی جی خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری کے مطابق ابابیل فورس کے اہلکار موٹرسائیکلوں پر پٹرولنگ کریں گے۔ 4 اہلکار ایک وقت میں ایک ساتھ چلیں گے ۔ پولیس اہلکار جدید جیکٹس سے لیس ہونگے. جن میں ویب کیمرے بھی نصب ہونگے ۔ کیمروں کے ذریعے اہلکاروں پربھی نظر رکھی جاسکے گی۔

مزید پڑھیں:  پشاور، ایک ماہ کا بجٹ معاملہ، اپوزیشن نے صوبائی حکومت کیخلاف رٹ دائر کر دی