شمالی وزیرستان دھماکہ

شمالی وزیرستان میں دھماکہ ،سیکیورٹی اہلکار زخمی

ویب ڈیسک: شمالی وزیرستان کے میرعلی سب ڈویژن تحصیل سپین وام میں بم دھماکہ کی اطلاعات ملی ہیں ۔

سرکاری ذرائع کے مطابق دھماکہ کا کا زیارت کے علاقے میں ہواہے. جس کے نتیجے میں ایک سیکورٹی اہلکار سپاہی ثاقب گل کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  وانا، فطرانہ فی کس 248 روپے مقرر کر دیا گیا