ابھینندن اپنا جہاز گرانے پر انعام

”باپ رے ۔۔۔اپنا جہاز گرانے پر اتنا بڑا انعام”

ویب ڈیسک: بھارتی حکومت کی جانب سے ونگ کمانڈر ابھینندن ورتھمان کو ویر چکرا مان ایوارڈ ملنے پر پاکستان کے سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصروں اور میمز شئیر کرتے ہوئے بھارتی حکومت کو آئینہ دیکھایا ہے ،جو اب بھی اس دعوے سے باز نہیں آ رہی کہ فروری 2019کو ابھینندن نے پاکستان ائیر فورس کا ایف سولہ طیارہ مار گرایا تھا۔ امریکی ماہرین نے بھی اس دعوے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کو جو ایف سولہ اس نے فراہم کئے ہیں وہ تعداد میں پورے ہیں،تاہم بھارتی حکومت اپنے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکے سے باز نہیں آرہی ۔اس سلسلے میں گزشتہ روز جب ابھے نندن کو اعلیٰ اعزاز سے نوازا گیا تو پاکستان کے سوشل میڈیا صارفین نے اپنی روایتی بذلہ سنجی اور میمز کے ذریعے بھارتی حکومت کا بھر پور مذاق اڑایا۔

مزید پڑھیں:  عدالتی معاملات میں مداخلت کے خط پر سپریم کورٹ فل کورٹ میٹنگ طلب



وفاقی وزیر اطلاعات برائے نشریات فواد چوہدری نے بھی بھارتی ونگ کمانڈر ابھینندن ورتھمان کو بھارتی حکومت کی جانب سے ویر چکرا ایوارڈ ملنے پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئےمائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی ایوانِ صدر کی وہ ویڈیو شیئر کی جس میں ابھینندن ورتھمان ویر چکرا ایوارڈ سے نوازا جارہا ہے۔ساتھ ہی انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ابھینندن سوچ رہا ہوگا کہ اب، میں نے کیا کردیا، یہ مجھے کہاں لیکر جارہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ابھینندن کو ایوارڈ دے کر بھارتی ایوان صدر میں کامیڈی فلم کی شوٹنگ کا سین فلمایا گیا۔


رضیہ ہارون نامی ایک خاتون صارف نے لکھا ”پاکستانیوں فخر کرو آپ سے تھپڑ کھانے پر لوگ ایوارڈ لے رہے ہیں”عمران سراج نامی صارف نے ٹویٹ کی کہ
”لائف میں اتنا کانفیڈینس چاہیے کہ بندہ جوتیاں چپڑیں کھاکر ملین ڈالر کی چائے پی کے بھی سینہ تان کر ایوارڈ لینے کھڑا ہو – یہ والا کانفیڈنس ایک کیفیت کا نام ہے جس کی کوئی سرحد نہیں ہوتی”

مزید پڑھیں:  بجلی قیمتوں میں کمی کیلئے آئی ایم ایف کی تجاویز سامنے آگئیں


کبیر نامی ایک صارف نے کارٹون شئیر کیا جس میں دیکھایاگیا تھاکہ ابھے نندن زمین پر گرا پڑا ہے ااور ایک ہاتھ اس کی جانب ایوارڈ برھاتے نظر آرہا ہے ساتھ ہی ایک طر ف لکھا ہے ”باپ رے۔۔اپنا ہی جہاز گرانے کا اتنا بڑ اانعام”


ایک اور صارف نعیم ببلو نے ٹویٹ کی کہ” ابھے نندن ابھیمان کو فائیر جیٹ کے کی قیمت پر مہنگی ترین چائے پینے کے بدلے اعزاز سے نوازا گیا”ساتھ ہی انہوں نے پاکستان ائرفورس آفیسر میس کی وہ مشہور زمانہ رسید بھی پوسٹ کی جو ابھے نندن کی مہمان نوازی کے موقع پر منظر عام پر آئی تھی۔