عمران خان اسپورٹس ایوارڈ جیت لیا

عمران خان نے راشد المکتوم اسپورٹس ایوارڈ جیت لیا

ویب ڈیسک: پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے محمد بن راشد المکتوم تخلیقی اسپورٹس ایوارڈ جیت لیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کو یہ ایوارڈ 1992 کرکٹ ورلڈجیتنے میں اپنے ملک کی کرکٹ ٹیم کی قیادت سمیت کھیلوں میں ان کی خدمات پر دیا گیا ہے۔ انہیں انٹرنیشنل اسپورٹس پرسنلٹی قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کودکھانےسےپہلےتحریکِ لبیک سےمعاہدہ طےہوا، احسن اقبال


ایم بی آر تخلیقی اسپورٹس ایوارڈ کے گیا. رہویں ایڈیشن کے فاتحین کے اعلان کی تقریب میں کامیاب امیدواروں کااعلان کیا جائے گا. یہ انعامی رقم کے لحاظ سے سب سے بڑا ایوارڈ جو کھیلوں میں تخلیقی صلاحیتوں کے لیے وقف ہے ۔ دبئی اسپورٹس کونسل کے چیئرمین شیخ منصور بن محمد اور ایوارڈ کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیئرمین اور روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کے چیئرمین متر الطائر کی موجودگی میں اس کی پولنگ منعقد ہو ئی تھی۔

مزید پڑھیں:  زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بلاک کرنے کا حکم