بلدیاتی انتخابات کے التوا کا خدشہ

بلدیاتی انتخابات کے التوا کا خدشہ

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے ملتوی ہونے کا خدشہ پید اہو گیا۔ الیکشن کمیشن کو تاحال فنڈز جاری نہ ہوسکے۔ ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ فنڈز فراہمی میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے. فنڈز بروقت جاری نہ ہوئے تو انتخابات ملتوی کرنا پڑسکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق حکومت اور الیکشن کمیشن میں خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کیلئے فنڈز کا تنازع پیدا ہوگیا ہے. بلدیاتی انتخابات کروانے کیلئے حکومت الیکشن کمیشن کو فنڈز جاری کرتی ہے، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کیلئے وزارت خزانہ سے فنڈز مانگ رکھے ہیں لیکن خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کیلئے تاحال فنڈز جاری نہیں کیے گئے، جس کے باعث الیکشن کمیشن کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں:  عوام کو ایک اور جھٹکا،بجلی 2روپے 75پیسے فی یونٹ مہنگی
مزید پڑھیں:  بجلی کی پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ

امیدواروں کی حتمی فہرستیں آج جاری ہوں گی

ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ فنڈز فراہمی میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے، فنڈز بروقت جاری نہ ہوئے تو انتخابات ملتوی کرنا پڑسکتے ہیں کیوں کہ فنڈز بروقت جاری نہ ہونے کے باعث انتخابی فہرستوں پر نظرثانی اور حلقہ بندیاں میں بھی تاخیر ہوجائے گی۔