نوازشریف اسی سال واپس آ رہے

نوازشریف اسی سال واپس آ رہے ہیں

ویب ڈیسک: مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے دعویٰ کیا ہے کہ نوازشریف اسی سال واپس آ رہے ہیں۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف اسی سال واپس آئیں گے۔ جمہوری اور غیر جمہوری سوچ وہی ہے. حکومتیں گرانے کا طریقہ کار تبدیل کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  سابق وزیر خارجہ کو بلو رانی کہنے پر مجھ پر کیس بنایا گیا ہے، شیخ رشید احمد

انہوں نے سابق چیف جسٹس کی آڈیو کلپ پر گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ابھی اور بھی ویڈیوز آرہی ہیں۔ اس سے قبل بھی جاوید لطیف نے انکشاف کیا. کہ جسٹس شوکت صدیقی، ارشد ملک اور رانا شمیم کے انکشافات کے بعد اب کچھ اور چیزیں سامنے آنے والی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب کچھ ویڈیوز بھی سامنے آئیں گی. میرے پاس ویڈیوز نہیں ہیں لیکن ہم سُن رہے ہیں کہ ویڈیوز جلد منظرِ عام پر آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار طاقتور لوگوں کے ساتھ واٹس ایپ گروپ میں شامل تھے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری