آئی سی سی

پاکستان جانے میں کسی کو پریشانی نہیں ہوگی،آئی سی سی

ویب ڈیسک: چیئرمین آئی سی سی گریگ بارکلے نے کہا ہے کہ یقین ہے کسی ملک کو چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان جانے میں پریشانی نہیں ہوگی۔ اپنے ایک بیان میں گریگ بارکلے نے کہا. آئی سی سی چیمپئنزٹرافی 2025 کے پاکستان میں انعقاد کے لیے پر اعتماد ہے۔

گریگ بارکلے نے کہا کہ پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی 2025 کے میچ کھیلنے اور پاکستان کا سفر کرنے میں دیگر ٹیموں کو کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ لمبےعرصے بعد پاکستان میں آئِی سی سی کے ایونٹ کا انعقاد خوش آئند ہے۔ امید ہے پاکستان بہترین انتظامات کرے گا۔ انہوں کہا ہےکہ بھارت سمیت کسی اور ملک کو پاکستان میں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔ اگرہم پاکستان کو اہل نہ سمجھتے تو کبھی اس کا انتخاب نہ کرتے۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا

انہوں نے پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کو پاکستان کے لیے سنہری موقع قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ پاکستان بہترین سیکیورٹی پلان بنائے گا. اور ہم وہاں کرکٹ کو آگے لے کر جا سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی حالات ہمارے کنٹرول میں نہیں ہیں لیکن ہم کرکٹ ماحول کو بہتر بنا سکتے ہیں. اگر کرکٹ سے بھارت اور پاکستان کا ماحول بہتر ہوتا ہے تو یہ بہترین ہوگا۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا

واضح رہے کہ 2017 میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دفاعی چیمپئن پاکستان کو 2025 میں اگلے ایڈیشن کا میزبان نامزد کیا گیا ہے۔