روزانہ 100 افغان مریضوں کو اجازت

روزانہ 100 افغان مریضوں کو بغیر سفری دستاویزات آنے کی اجازت

ویب ڈیسک ( لنڈی کوتل ) کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے گزشتہ روز طورخم سرحد کا اہم دورہ کیا اور افغان حکام سے ملاقات بھی کی ۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق آئی جی فرنٹئیرکور میجر جنرل عادل یامین بھی کور کمانڈر کے ہمراہ تھے۔ کمانڈنٹ خیبر رائفل کرنل رضوان نذیر نے مہمانوں کو بارڈر کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ کور کمانڈر کے زیر قیادت سیکورٹی حکام نے افغان حکام کے ساتھ ملاقات کی اور اجلاس میں شرکت کی ۔ افغان وفدکی قیادت نائب وزیرداخلہ قاری نور جلال نے کی۔ اجلاس میں افغان شہریوں کو طورخم سرحد پر آمدورفت میں سہولیات دینے پر اتفاق ہوا ۔8 سال سے کم عمر کے افغان بچوں کو سفری دستاویزات کے بغیر پاکستان آمد کی اجازت ہوگی۔

مزید پڑھیں:  ڈالر کی تنزلی جاری، سٹاک ایکسچینج میں 66 ہزار کی حد بحال

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ روزانہ 100 افغان مریضوں کو بغیر سفری دستاویزات کے پاکستان آنے کی اجازت دی جائے گی ۔ اجلاس میں طورخم بارڈر پر آمدورفت میں آسانی کے لئے امیگریشن عملہ بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا۔ تاہم امیگریشن عملہ بڑھانے کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم کی اجازت سے کیا جائے گا۔ کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے دورہ ضلع خیبر طورخم بارڈر پر پاک افغان شاہراہ پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے جس کے لئے پاک آرمی اور پولیس کے جوانوں کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:  جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پشاو رپولیس کا کریک ڈاون، 534 ملزمان گرفتار