ایون سٹرک لینڈ

43برس جیل کی سزا بھگتنے کے بعد بے گناہ قرار

ویب ڈیسک: ایون سٹرک لینڈ ناکردہ جرم میں چار دہائیوں سے زیادہ عرصہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے رہنے کے بعداب آزاد ہیں انہیں امریکا میں تہرے قتل کے جرم میں سزا سنائی گئی تھی جس کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ انہیں ایک ایسے جرم میں سزا دی گئی جو انہوں نے کیا ہی نہیں۔

مزید پڑھیں:  چین میں طوفانی بارشیں، مواصلاتی نظام درہم برہم، متعدد افراد زخمی

سٹرک لینڈ کو 1978 میں تہرے قتل کے الزامات ثابت ہونے کے بعد 43 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی ۔ واقعہ میں بچ جانے والی واحد خاتون نے گواہی دی تھی کہ سٹرک لینڈ جائے وقوعہ پر موجودتھا لیکن کئی سالوں بعد ا س خاتون نے کہا کہ اس نے غلطی کی ہے اورغلط شناخت کی ہے تاہم اس غلطی کی قیمت سٹرک لینڈ کو اپنی زندگی کے 43 برس جیل میں گزار کر ادا کرنی پڑی۔ سٹرک لینڈ جب جیل گئے تو ان کی عمرصرف اٹھارہ برس تھی اب بے گناہ ثابت ہونے پر جب انہیں رہا کیا گیا ہے تو وہ 62 برس کے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان پہنچ گئے، گارڈ آف آنر پیش