حیات آباد واقعے ملوث ملزم گرفتار

حیات آباد واقعے میں ملوث ملزم گرفتار

ویب ڈیسک: پشاور کے پوش علاقے حیات آباد کے تھا نہ تاتارا کی حدودفیز سات میں سرچ آپریشن کے دوران پولیس پر فائرنگ کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔

حیات آباد میں پولیس پارٹی پر فائرنگ ،2اہلکار جاں بحق

واضح رہے کہ اس آپریشن میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے جن میں اے ایس آئی ریاض خان اورکانسٹیبل جعفر شامل ہیں ۔اس سلسلے میں انسپکٹر جنرل پولیس معظم جاہ انصاری نے بتایا کہ حیات آباد میں مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع تھی، پولیس نے گھر میں داخل ہونے کہ کوشش کی تو اس پر گھر کے اندر سے اشتہاری نے فائرنگ کی گئی. جس سے 2 پولیس اہلکار موقع پر جاں بحق ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ 7 مشتبہ افراد کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا گیا ہے. جن سے تفتیش جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  ملٹری کورٹس کیس، معاملہ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو ارسال
مزید پڑھیں:  نیویارک، فلسطین کے حمایتی طلبہ کی برطرفی کیخلاف احتجاج، یونیورسٹی میں حالات کشیدہ

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس پر فائرنگ کرنے والے ملزم کو بھی حراست میں لیا گیا ہے. جس کی شناخت حمزہ ولد حسین سکنہ بنوں حال حیات آباد فیز 7 کے نام سے ہوئی ہے. جس کے قبضہ سے جدید خود کار اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔