جعلی خبروں سرحدی بحران سنگین

جعلی خبروں کے باعث یورپ میں سرحدی بحران سنگین

ویب ڈیسک: فیس بک پر جعلی خبروں نے یورپ میں سرحدی بحران کو ہوا دینے میں مدد فراہم کی ہے۔ بیلاروس اور پولینڈ کی سرحد پر شدید سردی میں ایک ہفتے سرحدی محافظوں سے پسپا ہونے والے، محمد فراج نے ہار مان لی اور بیلا روس کے دارالحکومت منسک کے ایک گرم ہوٹل میں واپس چلے گئے تاہم اس کے فورا بعد اس نے حیرت اور جوش کے ساتھ فیس بک پر ایک ویڈیو رپورٹ دیکھی جس میں دعوی کیا گیا تھا کہ پولینڈ اپنی سرحد کھولنے والا ہے

مزید پڑھیں:  ایران نے اصفہان پر اسرائیلی حملے کا بیان مسترد کر دیا

اور یورپی یونین میں داخل ہونے کے خواہشمند تمام لوگوں سے ایک کیمپ کے قریب واقع گیس اسٹیشن پر جمع ہونے کی اپیل کی گئی۔ عراق سے تعلق رکھنے والا 35 سالہ نسلی کرد فراج واپس اس گھٹیا کیمپ میں پہنچا جہاں سے تنگ آکر وہ واپس چلا گیا تھا تاہم پولینڈ کی سرحد بند ہی رہی. اور اگلے دس دن فراج ایک مرتبہ پھر یہاں بے یارومددگار موسم کے رحم وکرم پر پڑا رہا۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی کارروائی پر فیصلہ کن جواب دیں گے ،ایران