سگریٹ اور مشروبات

سگریٹ اور مشروبات پر نئے ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک :حکومت نے ٹیکس نیٹ میں اضافہ کرنے کیلئے سگریٹ اورمشروبات پرہیلتھ ٹیکس عائدکرنے کافیصلہ کرلیا ۔

ہیلتھ ٹیکس کے نفاذ کا مقصد آمدنی میں اضافے کے ساتھ ساتھ سگریٹ اور کولڈڈرنکس سے شہریوں کی صحت کو پہنچنے والے نقصان اور علاج پر آنے والے اخراجات کی ادائیگی ہے، ذرائع کے مطابق حکومت نے صحت کارڈ اور ہیلتھ انشورنس کے اقدامات کے تحت شہریوں کومفت علاج کی سہولت فراہم کرنے کا دائرہ بڑھا دیا ہے. ہرخاندان کے ایک فردکو 10 لاکھ روپے تک انشورنس حاصل ہے ہیلتھ کا بجٹ بڑھانے کے ساتھ ساتھ حکومت نے بیماریوں کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات شروع کئے ہیں. جس کے تحت سگریٹ پرٹیکس بڑھائے جارہے ہیں. اور کولڈڈرنکس پربھی نئے ٹیکس عائدکئے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  تربت حملے میں شہید سپاہی نعمان فرید کی نماز جنازہ ادا