پشاور روٹی من مانے نرخوں پر فروخت

عوام نانبائیوں کے رحم وکرم پر’روٹی کی من مانے نرخوں پر فروخت

ویب ڈیسک : پشاور میں آٹے بحران کے بعد سے نانبائیوں نے انتظامیہ کے احکامات کے برعکس من مانے طور پر روٹی کا وزن اور قیمت مقرر کررکھی ہے اور شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے ۔

مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ انتظامیہ بد نامی اور پریشر سے بچنے کیلئے تو روٹی کا نرخ اور وزن کا نوٹیفیکیشن جاری نہیں کررہی ہے لیکن دوسری جانب سے نانبائیوں کو کھلی چھوٹ دیدی گئی جو سرکاری نرخ اور وزن پر عملدر آمد نہیں کر رہے ہیں ۔ پشاور بھر میں 10روپے کی روٹی کا تصور ختم ہوگیا ہے روٹی کی قیمت 15سے 20روغنی اور پراٹھا 20روپے جبکہ 30روپے کی روٹی بھی متعارف ہوگئی ہے اور انتظامیہ نے اس سے متعلق مکمل طور پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے ۔

مزید پڑھیں:  مہنگائی 2برس کی کم ترین سطح پر آگئی ہے،گورنر سٹیٹ بینک کا دعویٰ