گیس لوڈ شیڈنگ

گیس لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 18 سے 20 گھنٹے ہوگیا

ویب ڈیسک: پشاور میں سوئی گیس کی بد ترین لوڈ شیڈنگ جاری ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں اضافہ ہو رہا ہے اور لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 18 سے 20 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کے مشکلات میں حد درجہ اضافہ ہوا ہے شہریوں کے مطابق انہوں نے کھانے پکانے کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے سلنڈرز اور لکڑیاں چلانا شروع کر دیا ہے. لیکن دیگر ضروریات جس میں ہیٹر اور گیزر شامل ہے کیلئے کوئی متبادل نہیں مل رہا ہے ۔

مزید پڑھیں:  عالمی عدالت کا غزہ میں خوراک فراہمی میں رکاوٹیں ختم کرنے کا حکم

پشاور کے شہری علاقے میں چھوٹے اور تنگ مکانات ہیں جہاں پر ایک بہت بڑی آبادی آباد ہے. اور دن بھر ان مکانات میں دھوپ نہیں لگتی ہے وہاں پر سردی کے موسم میں گیس ہیٹر کے بغیر گزارا مشکل ہے اور دیگر ضروریات جس میں نہانے دھونے وضو اور خاص طور پر بچوں وبزرگوں کیلئے بھی گیزر نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ شہریوں کو کہنا ہے کہ کھانا پکانے کی ضرورت تو وہ مہنگے داموں گیس سلنڈر اور لکڑیاں خرید جلا کر کسی طرح پورا کر تے ہیں لیکن دیگر ضروریات کیلئے ان کے پاس کوئی متبادل موجود نہیں جس کی وجہ سے گھروں میں موجود بچوں اور بزرگ حضرات کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  داعش کا ماسکو پر حملہ کرنا ناقابل یقین ہے، ترجمان روسی وزارت خارجہ

ورسک روڈ ، صدر کے علاقے، اندرون شہر ، کوہاٹ روڈ، رنگ روڈ، یونیورسٹی روڈ، گلبہار، یوسف آیاد، زریاب کالونی، افغان کالونی، بشیر آباد، دین بہار کالونی، خیبر بازار ، قصہ خوانی ، گنج اور دیگر کئی علاقے شامل ہیں ۔