بھارتی فوج 3 کشمیری شہید

بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیری شہید کر دئیے

ویب ڈیسک : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا شہید کشمیریوں کے لواحقین کی جانب سے بھارتی فورسز کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا. اور بھارت سے آزادی کے ساتھ ساتھ پاکستان کے حق میں نعرے بھی لگائے گئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر علاقے رام باغ میں بھارتی فورسز نے جعلی مقابلے کی آڑ میں 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔ شہید کشمیریوں کے لواحقین کی جانب سے بھارتی فورسز کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا. اور بھارت سے آزادی کے ساتھ ساتھ پاکستان کے حق میں نعرے بھی لگائے گئے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف جمعہ کومکمل ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل بھی بھارتی فورسز نے 4 کشمیری ڈاکٹرز کو شہید کر دیا تھا. اور چاروں کی لاشیں تحویل میں لیکر خود ان کی کسی نامعلوم مقام پر تدفین کر دی تھی۔