سعودی عرب اقاموں کی تجدید آغاز

سعودی عرب اقاموں اور لیبر کارڈ کی تجدید کا آغاز

ویب ڈیسک :سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کے اقاموں کی سہ ماہی تجدید کا آغاز کر دیا گیا۔سعودی میڈیا کے مطابق محکمہ پاسپورٹ اور وزارت ہیومن ریسورسز نے سدایا کے تعاون سے اقاموں کی سہ ماہی تجدید کا آغاز کر دیا ۔

وزارت داخلہ کے حکام نے بتایا کہ کابینہ کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے غیر ملکیوں سے تمام فیسیں سہ ماہی وصول کی جا سکتی ہیں. فیصلے میں گھریلو عملہ اور اس ضمن میں آنے والے کارکن شامل نہیں ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  غزہ کے الشفا ہسپتال کے سامنے دوسری اجتماعی قبر دریافت

وزارت ذاخلہ کے مطابق فیصلے پر باقاعدہ عملدرآمد کے بعد اقاموں اور لیبر کارڈ کی تجدید کے لیے کفیلوں کو تین ماہ، چھ ماہ، نو ماہ اور 12 ماہ کے آپشن دیے جائیں گے یہی سہولت غیر ملکی مقیم کے اہل خانہ کے اقاموں کی تجدید کے لیے بھی ہوگی. سہ ماہی تجدید کی سہولت سے کفیل اپنے کارکنوں کی ضرورت کے مطابق اقامہ تجدید کرا سکتے ہیں۔دوسری طرف محکمہ پاسپورٹ نے کہا کہ اقاموں اور لیبر کارڈ کی تجدید کے لیے نئی سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے پہلے کی طرح ابشر بزنس اور مقیم پورٹل سے رجوع کرلیا۔

مزید پڑھیں:  کسٹم کے2شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ پشاور میں ادا کردی گئی