خواتین کرکٹ کھیلتی رہے افغان بورڈ

خواتین کرکٹ ٹیم کھیلتی رہے گی،افغان بورڈ

ویب ڈیسک :افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی)کے نئے سربراہ میرویس اشرف نے بورڈ کو بتایا ہے. خواتین کی قومی کرکٹ ٹیم معمول کے مطابق کرکٹ کھیلتی رہے گی۔ میرویس اشرف نے کہا کہ ویمن کرکٹ ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )کا بنیادی مطالبہ ہے. اور وہ اپنی ذمہ داریاں نبھانے کے لیے پرعزم ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری لڑکیاں معمول کے مطابق کرکٹ کھیلیں گی. اور ہم اس سلسلے میں بنیادی ضروریات

اور سہولیات کی تلاش میں ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطالبات افغانستان کرکٹ بورڈ کے لیے اہم ہیں. اور وہ ان کو پورا کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔بقول میرویس اشرف وہ عالمی کرکٹ بورڈز سے رابطے میں ہیں اور بین الاقوامی کرکٹ بورڈز کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنا چاہتے ہیں۔