ہومیو پیتھک ادویات متوں میں اضافہ

ہومیو پیتھک ادویات کی قیمتوں میں 30 فیصد اضافہ

ویب ڈیسک( پشاور) پشاور میں ہومیو پیتھک ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے. اور چند ہی دنوں میں قیمتوں میں تقریباً 15 سے 30 فیصد تک اضافہ ہوا ہے دیگر ادویات کی قیمتوں میں حد درجہ اضافہ ہونے بعد اب ہومیو پیتھک ادویات استعمال کرنے والے مریضوں کیلئے ادویات خریدنا مشکل تر ہوگیا ہے۔ ہومیو پیتھک ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ ہومیو پیتھک ڈاکٹروں نے بھی اپنی فیسوں میں پچاس فیصد تک اضافہ کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ضمنی انتخابات، امید ہے فارم 45 کو فارم 47 کا رزلٹ نہیں دیا جائیگا، بیرسٹر سیف

ہومیو پیتھک ادویات کے کاروبار سے وابستہ تاجروں کے مطابق جرمنی سے آنے والی ہومیو پیتھک ادویات کی قیمتوں میں پندرہ سے 30 فیصد تک اضافہ ہوا ہے. جبکہ پاکستانی ہومیو پیتھک ادویات کی قیمتوں میں پندرہ سے 20 فیصد اضافہ ہو گیا ہے. مہنگائی کی لہر نے ہومیوپیتھک ادویات کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ ڈالر کی قیمت میں اضافے سمیت مختلف پروڈکشن سامان کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ہومیو پیتھک ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے جبکہ مزید اضافے کے بھی امکانات ہیں۔

مزید پڑھیں:  صوبہ کے مختلف اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ، اہم شاہراہیں بند