جعلی بھرتیاں ہیلتھ آفیسر کو قید و جرمانہ

جعلی بھرتیاں، پبلک ہیلتھ آفیسر کو قید و جرمانہ کی سزا

ویب ڈیسک(پشاور) اینٹی کرپشن کی خصوصی عدالت نے جعلی بھرتی کیس میں نامزد سب ڈویژنل اکائونٹنٹ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ہنگو کو جرم ثابت ہونے پر تین سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔

استغاثہ کے مطابق سب ڈویژنل اکاؤٹنٹ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ہنگو فہیم اللہ کو اینٹی کرپشن کوہاٹ ریجن نے محکمہ پبلک ہیلتھ میں مبینہ طور پر بوگس بھرتیاں اور ایکسین کی جعلی دستخط کرنے کے الزامات میں گرفتار کیا اور 2014ء میں تھانہ اینٹی کرپشن ہنگو میں دفعہ 409 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا، فاضل جج نے ملزم کیخلاف کیس کی سماعت مکمل اور جرم ثابت ہونے پر تین سال قید اور ایک لاکھ جرمانہ کی سزا سنادی۔

مزید پڑھیں:  پشاور، مہنگائی کنٹرول کرنے کے سلسلے میں صوبائی حکومت و دیگر سے رپورٹ طلب