واٹس ایپ گروپ

پولیس کو تمام غیر متعلقہ واٹس ایپ گروپ چھوڑنے کا حکم

ویب ڈیسک(پشاور) پشاور کے پولیس حکام نے تمام پولیس افسروں و اہلکاروں کے سوشل میڈیا گروپس استعمال کرنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر مختلف گروپس چھوڑنے کا حکم دے دیا، احکامات کے بعد کئی افسروں نے سوشل میڈیا گروپس (وٹس ایپ) چھوڑنا شروع کردیا۔

اس ضمن میں ایس ایس پی کوآرڈی نیشن کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق تمام پولیس افسروں و اہلکاروں کو فوری طور پر سوشل میڈیا گروپس چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے تاہم وہ سماجی رابطوں کے ان گروپس میں رہ سکتے ہیں جو فیملی، پروفیشنل یا انسٹی ٹیوشنل گروپس ہیں، پولیس حکام نے واضح کیا ہے کہ اگر احکامات پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو ایسے اہلکاروں کیخلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس حوالے سے متعلقہ افسروں کو ضروری احکامات بھی جاری کردیئے گئے ہیں جبکہ کئی افسروں و اہلکاروں نے مختلف وٹس ایپ گروپس بھی چھوڑ دیئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  آیت اللہ خامنہ ای کا اسرائیل پر حملہ کرنے والے پاسداران انقلاب سے اظہار تشکر