زلزلے کے جھٹکے

بنگلہ دیش میں زلزلے کے جھٹکے ، قومی کرکٹ ٹیم محفوظ

ویب ڈیسک: بنگلہ دیش کے شہر چٹاگانگ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6 اعشاریہ 1 ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق زلزلے کے جھٹکے بنگلہ دیش کے دیگر شہروں کے علاوہ میانمار اور بھارت میں بھی محسوس کئے گئے، زلزلے کا مرکز میانمار کا سرحدی شہر ہاکا تھا۔

مزید پڑھیں:  پاک افغان تجارتی معاہدہ ،ڈرائیورز کیلئے ویزا اور پاسپورٹ کی شرط ختم

بھارت کے نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق، زلزلہ 12 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا، اور شمال مشرقی ہندوستان میں ایزول سے تقریباً 140 کلومیٹر دور تھا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مینجر منصوررانا کا کہنا ہے کہ زلزلے سے پاکستان کرکٹ ٹیم محفوظ رہی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ الحمد اللہ ہم سب ٹھیک ہیں ۔

مزید پڑھیں:  داعش کا ماسکو پر حملہ کرنا ناقابل یقین ہے، ترجمان روسی وزارت خارجہ

یاد رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم اس وقت چٹاگانگ میں موجود ہے ۔