شربت گلا کو اٹلی نے پناہ

شربت گلا کو اٹلی نے پناہ دے دی

ویب ڈیسک: سبز آنکھوں والی افغان لڑکی شربت گلہ کو یورپی ملک اٹلی نے محفوظ پناہ دے دی۔

امریکی میڈیا کے مطابق شربت گلا روم پہنچ گئی ہیں۔اٹلی کے حکام کا کہنا ہے کہ شربت گلا کواٹلی میں زندگی گزارنے کے لئے ہرممکن مدد فراہم کی جائے گی۔ اٹلی کے حکام کا کہنا تھا کہ شربت گلا افغانستان میں جنگ کے ہاتھوں برباد ہونے والے افغانیوں کی نمائندہ ہیں۔ پوری دنیا نے جنگ سے تباہ ہونے والے افغانیوں کی حالت زار کو شربت گلا کی صورت میں دیکھا۔ اگست میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد افغانستان میں کام کرنے والی عالمی این جی اوزنے اٹلی کی حکومت کو شربت گلا کے لئے پناہ کی درخواست دی تھی۔

مزید پڑھیں:  فلسطین کی رکنیت کی قرار داد کو ویٹو کرنا افسوسناک ہے ،پاکستان

افغان خاتون شربت گلا کو 1984 میں نیشنل جیوگرافک کے سرورق پرآنے کے بعد شہرت ملی تھی۔ امریکی فوٹوگرافر میک کیوری نے شربت گلا کی عالمی شہرت یافتہ تصویر پاکستان کے ایک مہاجرکیمپ میں کھینچی تھی۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کو توانائی کے شعبے میں اصلاحات کرنے ہونگے، آئی ایم ایف