کترینہ مہندی کی قیمت کتنی

کترینہ کو شادی میں لگائے جانیوالی مہندی کی قیمت کتنی ہے؟

ویب ڈیسک (مبئی):بالی وڈ کی اسٹار کترینہ کیف اپنی شادی پرجو مہندی لگائیں گی. اس کی قیمت ایک لاکھ روپے ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کو ان کی شادی میں راجستھان کی مشہور سوجت مہندی لگائی جائے گی. سوجت مہندی پوری دنیا میں ایک خاص مقام رکھتی ہے ہاتھ سے تیار کی گئی مہندی میں کوئی کیمیکل شامل نہیں ہے اور اب یہ مہندی کمپنی کی طرف سے کترینہ کو تحفے کے طور پر بھیجی جائے گی جبکہ اس مہندی کی قیمت 50 ہزار سے ایک لاکھ بھارتی روپے ( یعنی 1لاکھ سے دو لاکھ روپے پاکستانی روپے سے زائد)ہےتاہم اداکارہ سے اس مہندی کی کوئی قیمت وصول نہیں کی جائے گی۔

خیال رہے گزشتہ روز بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ کترینہ اور وکی اگلے ہفتے ممبئی میں کورٹ میرج کریں گے۔