پشاور میں شدید دھند

پشاور شدید دھند اور سموگ کی لپیٹ میں آ گیا

ویب ڈیسک(پشاور) ملک کے دوسرے حصوں کی طرح پشاور بھی دھند اور سموگ کی لپیٹ میں آگیا ہے. جس کی وجہ سے صبح کے اوقات میں ڈرائیوروں کو دوران ڈرائیونگ شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے. جبکہ دھند اور سموگ کی لہر میں مسلسل اضافے کے باعث آنکھوں کی جلن، درد، گلے کی سوزش، نزلہ، زکام اور کھانسی کی بیماریاں پھیل گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  بشام حملہ:چینی سفارتخانے کا ذمہ داروں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ

جمعہ کے روز بھی پشاور دھند کی لپیٹ میں رہا، علی الصبح چارسدہ روڈ، رنگ روڈ، دلہ زاک روڈ پر گاڑیاں انتہائی آہستہ رفتار میں چلتی نظر آئیں، پشاور میں خشکی کے باعث بیماریوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، باران رحمت کے لئے مساجد میں دعائوں کا سلسلہ بھی جاری ہے، ماہرین صحت کے مطابق گھروں سے نکلتے وقت ماسک کا استعمال کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  ملک کے بیشترحصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی