پختونخوا کے سکولز میں ڈبل شفٹ

پختونخوا کے 589 سکولز میں ڈبل شفٹ شروع کرنے کی تیاریاں

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع بشمول پشاورمیں 589 سے زائدسکولز میں ڈبل شفٹ شروع کرنے کی منصوبہ بندی کرلی ہے ۔

محکمہ تعلیم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ منصوبے کیلئے گنجان آباد اضلاع میں سکول سے باہر طلبہ کے تناسب کے ساتھ سکولز کی نشاندہی کر دی گئی ہے جس میں پشاورکے 100 سے زائد سکولز کوبھی منصوبہ میں شامل کیا گیا ہے محکمہ ابتدائی ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیم کے ذرائع کے مطابق صوبے کے مختلف اضلاع میں ہزاروں کی تعداد میں بچے مختلف وجوہات کی جہ سے سکول نہیں جارہے ہیں جو گلی محلوں میں کھیلتے ہیں یا پھر سارا دن آوارہ گردی کرکے مستقبل میں اپنے والدین کے لئے مسائل کا سبب بن رہے ہیں سکول نہ جانے کی وجہ سے بہت سے بچوں کو مختلف قسم کے ہنرسکھانے پر بھی لگادیا جاتا ہے اس حوالے سے دونوں قسم کے حالات سے دوچار بچوں کو مفت تعلیم دلوانے کیلئے موجودہ سرکاری سکولز میں ایوننگ شفٹ شروع کرنے کی تجویز پر محکمہ تعلیم کے حکام نے غور کیا اور اس کی روشنی میں بھی مختلف اضلاع میں سکولز کا انتخاب کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان میں شدید بارشیں، ندی نالے بپھر گئے، نشیبی علاقے زیرآب

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایبٹ آباد میں2 پرائمری سکولز ، بنوں میں13سکولز ،بٹگرام میں ایک پرائمری سکول ، بونیر میں 14 پرائمری سکولز ،ڈی آئی خان کے تین پرائمری سکولز ، اپردیر اپر میں62 پرائمری، مڈل اور ہائی سکولز، ہنگو کے پانچ سکولز، ہری پور کے 33 پرائمری اور ہائی سکولز ،پانچ پرائمری سکولز کرک میں جبکہ کوہاٹ میں 21 پرائمری سکولز کا انتخاب کیا گیا ہے کوہستان لوئر میں ایک سکول ،لکی مروت میں6 پرائمری سکولز کی نشاندہی کی گئی ہے اس طرح مردان ،نوشہرہ ،مانسہرہ اورصوابی میں بھی سرکاری سکولز میں ڈبل شفٹ کیلئے سکولز کا انتخاب کیا گیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  فلسطینی جدوجہد کے دفاع اور مظلوم فلسطینی عوام کی آواز بنوں گا، ایردوان