فضائی سفر کیلئے جعلی ٹیسٹ رپورٹس

فضائی سفر کیلئے جعلی ٹیسٹ رپورٹس دینے کا انکشاف

ویب ڈیسک(پشاور) پشاورمیں بیرون ملک جانیوالے افراد کو غیر رجسٹرڈ نجی لیبارٹریز سے بغیر ٹیسٹ رپورٹس جاری کرنے کی نشاندہی پر محکمہ صحت نے کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ ​ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں بیرون ممالک جانے والے افراد کیلئے کورونا کے مختلف ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے جس کے بدلے مسافروں سے 5 سے 6 ہزار روپے چارج کئے جا رہے ہیں لیکن متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب جانے والے زیادہ تر مسافروں کو جعلی نتائج پر مشتمل ٹیسٹ رپورٹ جاری کرنے کی شکایات تھیں جس پر محکمہ صحت کے ماہرین نے معائنہ کیا تو معلوم ہوا کہ پشاور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر محکمہ صحت کے ساتھ غیر رجسٹرڈ 4لیبارٹریز سے مشکوک ٹیسٹ رپورٹ جاری کی جا رہی ہیں اور ان لیبارٹریز کے پاس مستند سٹاف بھی موجود نہیں۔

مزید پڑھیں:  مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل، ملک بھر میں آج سے موسلادھار بارشوں کا امکان

​سیکرٹری صحت کی جانب سے پشاور ایئرپورٹ پر موجود چاروں نجی لیبارٹریز کی کورونا کی تشخیصی ٹیسٹنگ کا معیار چیک کرنے کیلئے قائم 3 رکنی کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق چاروں لیبارٹریز اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں قائم لیبارٹریز کی فرنچائزز کے طور پر کام کر رہی ہیں خیبر پختونخوا میں رجسٹریشن کے بغیر ہی لیبارٹریز نے وفاقی وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوارڈی نیشن کی اجازت سے ٹیسٹنگ کا آغاز کیا تھا، معائنہ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ہوائی اڈے پر ٹیسٹنگ لیبارٹریز نے اعداد و شمار کو برقرار نہیں رکھا ہے اس وجہ سے محکمہ صحت کی کمیٹی کے سامنے کوئی ثبوت پیش نہیں کئے گئے ہیں، ذرائع نے بتایا کہ ایئر پورٹ کے علاوہ ڈینز ٹریڈسنٹر، صدر بازار اور یونیورسٹی روڈ پر بعض ٹریول ایجنٹس پر ٹیسٹ کے لئے نمونے لئے بغیر ہی جعلی کلیئرنس سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے الزامات بھی سامنے آئے ہیں رپورٹ محکمہ صحت کو بھیج دی گئی ہے جس کی روشنی میں کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے متعلقہ قوانین کے تحت رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے

مزید پڑھیں:  پشاور، بشام واقعہ کے بعد این سی پی گاڑیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ