پشاور ایزی پیسہ اکائونٹس سے رقم

پشاور میں ایزی پیسہ اکائونٹس سے رقم نکالنے والا گروہ سرگرم

ویب ڈیسک (پشاور) آن لائن بینک اکائونٹس کے بعد ایزی پیسہ اکائونٹس سے پیسہ نکالنے والا گینگ بھی سرگرم ہوگیا. جو سادہ لوح افراد کو فون کالز کر کے لوٹنے کی کوشش کرتے ہیں۔

جرائم پیشہ افراد کی جانب سے شہریوں کو فون کالز کر کے بینک اکائونٹس سے متعلق معلومات حاصل کرنا اور آن لائن رقم نکالنا معمول بن چکا ہے تاہم اب جن لوگوں نے ایزی پیسہ اکائونٹس کھول رکھے ہیں انہیں بھی فون کالز موصول ہونے لگی ہیں، نامعلوم افراد کی جانب سے شہریوں کو فون کالز موصول ہوتی ہیں اور انہیں کہا جاتا ہے کہ آپ کا اکائونٹ اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے. کیونکہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ایسے اکائونٹس کو بلاک کر رہی ہے. جو اپ .ڈیٹ نہیں یا ان میں مختلف مسائل ہیں، اس طرح سادہ لوح افراد کو بتایا جاتا ہے

مزید پڑھیں:  پشاور بی آر ٹی کا کنٹریکٹر عالمی ثالثی عدالت پہنچ گیا ،57ارب روپے کا دعویٰ

کہ ان کے موبائل نمبر پر ایک کوڈ نمبر آئے گا لہٰذا وہ انہیں بتائیں تاکہ متعلقہ اکائونٹس کو اپ ڈیٹ کیا جاسکے اس طرح سادہ لوح شہریوں کو پھانس کر ان کے اکائونٹس سے رقم نکالنے کی کوشش کی جاتی ہے، اس حوالے سے ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کے ساتھ شکایت یا رپورٹ درج کرائی جا سکتی ہے، شہریوں نے ایف آئی اے اور دیگر متعلقہ اداروں کو ایسے عناصر کیخلاف کارروائی کرکے آن لائن فراڈ کی روک تھام یقینی بنانے کی اپیل کی ہے۔

مزید پڑھیں:  ایبٹ آباد میں زہر آلود سیب کھانے سے 2بچے جاں بحق