سردیوں میں پشاور کی میٹھی حلیم

سردیوں میں پشاور کی میٹھی حلیم

ویب ڈیسک: پشاور کی پہچان اور سردیوں کی خاص سوغات جو کہ بہت کم لوگ جانتے ہیں میٹھی حلیم جو کہ اپنا ثانی نہیں رکھتی ہے۔

پورے پاکستان میں کہیں اور نہ ملنے والی میٹھی حلیم پشاور کے مشہور قصہ خوانی بازارکے قریب واقع ہے۔ میٹھی حلیم کی اکلوتی دکان ہے اور یہ پشاور کی مرغوب غذا ہے زیادہ تر لوگ اسے ناشتہ میں کھاتے ہیں ، پاکستان بھر سے لوگ حلیم کھانے آتے ہیں۔

میٹھی حلیم 16سے17 گھنٹوں میں تیار ہوتی ہے ۔ گندم، چاول، گوشت ،کھویا اورمختلف قسم کی دالوں سے تیارہونے والی میٹھی حلیم پشاور کی خاص سوغات ہے جسے انڈے اور دیسی گھی کا تڑکہ لگا کر اس میں چینی ملائی جاتی ہے تو اس کی مہک سے کھانے کو دل مچل جاتا ہے۔ میٹھی حلیم میں کوئی انڈا اور گھی ڈلواتا ہے تو کوئی ملائی اورخشک میوے بھی ملاکر کھاتا ہے۔ زیادہ تر لوگ اس میں شہد یا شکر ملا کر لطف اندوز ہوتے ہیں ۔

یہ کھانا بھی ہے اور ایک طرح کا ٹانک بھی جسے لوگ پسند کرتے ہیں۔ سرد موسم میں جسم کو گرم رکھنےکےلئے حلیم مفید ہے۔ کھانے والے کہتے ہیں کہ میٹھی حلیم کھانے سے جسم کا پرانا درد بھی کم ہوتا ہے۔