لنڈسے لوہن مسلمان دوست سے منگنی

لنڈسے لوہن نے مسلمان دوست سے منگنی کرلی

واشنگٹن: امریکی اداکارہ لنڈسے لوہان نے جیون ساتھی کے لیے اپنے مسلمان دوست کا انتخاب کر کے مداحوں کو حیران کردیا۔

2004 کی مشہور ہالی وڈ فلم mean girls سے د ھماکہ خیز شروعات کرنے والی اداکارہ لنڈسے لوہن نے ایک مسلمان بدر شمس سے منگنی کر لی ہے۔ لنڈسے لوہن کی جانب سے سوشل میڈیا اکاونٹ انسٹاگرام پر اپنی منگنی کا اعلان بھی کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن

اپنے منگیتر کے ساتھ تصویریں شیئر کرتے ہوئے لنڈسے لوہن نے لکھا ”میری محبت ،میری زندگی ،میرا خاندان اور میر امستقبل ”اِن تصویروں میں لنڈسے لوہن کو منگنی کی انگوٹھی پہنے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن

میڈیا رپورٹس کے مطابق لنڈسے لوہن کے منگیتر بدر شمس دبئی میں گلوبل انویسٹمنٹ بینک کے اسسٹنٹ نائب صدر ہیں۔