کورونا کیسز ایک فیصد سے کم

کورونا کیسز کی شرح ایک فیصد سے بھی کم ہو گئی

ویب ڈیسک: پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز ڈیڑھ سال سے زائد عرصے میں اپنی کم ترین سطح پر آگئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 176 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے۔

آخری بار گزشتہ سال اپریل کی پانچ تاریخ کو ملک میں اس سے کم ) 172 ( کیس ریکارڈ کیے گئے تھے ۔ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح لگاتار 10 ویں دن ایک فیصد سے نیچے رہی ہے. گزشتہ چوپیش گھنٹوں کے دوران یہ شرح 0.59 فیصد رہی۔